Disable Preloader

Latest News

سیکرٹری اوقاف، حج، مذہبی واقلیتی اُمورجناب عادل صدیق نے شمشان گھاٹ کے قیام کے لئے صوبائی حکومت کی طرف سے منظور کردہ 2 کنال سرکاری زمین واقع موضع میرا کچوری، تحصیل صدر، ضلع پشاور اور 4 کنال سرکاری زمین واقع موضع پیر سباق، تحصیل و ضلع نوشہرہ 27 دسمبر 2024 کو بابا جی گورپال سنگھ، نمائندہ سکھ کمیونٹی کے حوالے کیا تاکہ وہاں پر شمشان گھاٹ قائم کیے جا سکیں۔ یہ اقدام کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں کمیونٹی کی ضروریات کو پورا کرنے اور ان کے مذہبی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی ضروریات کا خیال رکھنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ شمشان گھاٹ کے قیام کا یہ اقدام اقلیتوں کی مذہبی آزادی اور روایات کے احترام کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو معاشرتی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دے گا۔ - عادل صدیق, سیکرٹری اوقاف و اقلیتی امور، خیبر پختونخوا۔

On December 27, 2024, the Secretary Auqaf, Hajj, Religious, and Minority Affairs, Mr. Adil Siddiq, in light of the Cabinet’s decision, handed over 2 kanals of state land in Mauza Meera Kachori, Tehsil Saddar, District Peshawar, and 4 kanals of state land in Mauza Pir Sabaq, Tehsil and District Nowshera, to Baba Ji Gopal Singh, a representative of the Sikh community, for the establishment of Shamshan Ghats. This initiative marks a historic step towards protecting the rights of minorities and addressing their fundamental needs.

"Protecting the rights of minorities and addressing their needs is the top priority of the provincial government. The establishment of Shamshan Ghat is a significant step towards respecting the religious freedom and traditions of minorities, which will foster social harmony and brotherhood." Adil Siddiq, Secretary Auqaf & Minority Affairs, Khyber Pakhtunkhwa